ابنا: ذرائع کے مطابق امریکی وزارت جنگ کے ترجمان جان کربی نے کہا ہے کہ امریکہ کو ایران میں میزائلی تجربات کے بارے میں رپورٹیں ملی ہیں۔ واضح رہے کہ امریکہ یہ دعوے ایسے عالم میں کررہا ہے کہ اس نے گذشتہ دہائي میں مشرق وسطی پر بارہا حملے کئے ہیں۔امریکہ نے دعوی کیا ہےکہ ایران کا میزائیل پروگرام، علاقے کے لئے خطرہ ہے اور پنٹاگون نزدیک سے اس کا جائزہ لے رہا ہے۔ اسلامی جمہوریہ ایران نے بارہا اعلان کیا ہے کہ اس کی فوجی توانائياں، جن میں میزائلی توانائي بھی شامل ہے محضدفاعی حیثیت کی حامل ہیں۔ قابل ذکر ہے کہ گذشتہ روز اسلامی انقلاب کی پینتیسويں سالگرہ کے موقع پر صدر مملکت ڈاکٹر حسن روحانی نے قوم سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ ملت ایران نے گذشتہ دو صدیوں میں کسی بھی قوم پر حملہ نہیں کیا ہے لیکن وہ اپنا دفاع کرنے کےلئے متحد اور آمادہ ہے۔
.......
/169